7 اشعار

یہ جو شام زر نگار ہے

Yeh jo shaam-e-zar-nigaar hai

یہ جو شام زر نگار ہے

«یہ جو شام زر نگار ہے» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

ایک اداس چاند سے لگاؤ کے دنوں کی یادگار ہےمیں منظروں سے سرسری گزرنے والا شخص تھا

یوں ہی سی ایک شام تھی اور ایک جھیل تھیکہ جس میں اس کا عکس تھا

سو میں وہیں ٹھہر گیاوہ چاند میرے سارے جسم میں اتر گیا

یہ ایک ہجر جو ازل سے میرے اس کے درمیان تھامگر عجب جنون تھا جو چاہتا تھا

دوریوں کو توڑ دےلگام اسپ آسماں زمیں کی سمت موڑ دے

اچانک ایک صبح میری آنکھیں بجھ گئیںیا اداس چاند کو سحر نگل گئی

یہ جو شام زر نگار ہےایک اداس چاند سے لگاؤ کے دنوں کی یادگار ہے

— اسعد بدایونی