8 اشعار

ایک نظم

Ek nazm

ایک نظم

«ایک نظم» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

کون سوچے کہ سورج کے ہاتھوں میں کیا ہےہواؤں کی تحریر پڑھنے کی فرصت کسی کو نہیں

کون ڈھونڈےفضاؤں میں تحلیل رستہ

کون گزرے سوچ کے ساحلوں سےخواہشوں کی سلگتی ہوئی ریت کو

کون ہاتھوں میں لےکون اترے سمندر کی گہرائیوں میں

چاندنی کی جواں انگلیوں میںانگلیاں کون ڈالے

کون سمجھے مرے فلسفے کوجلد ہی یہ سفر ختم ہونے کو ہے

کسی بے نام و نشاں لمحے میں دل چاہتا ہےدوریاں بس مری مٹھی میں سمٹ کر رہ جائیں

ڈوریاں خیمہ تنہائی کی کٹ کر رہ جائیں

— اسعد بدایونی