6 اشعار

جلوہ ساماں رخ جاناں نہ ہوا تھا سو ہوا

Jalwa-samaan rukh-e-jaanan na hua tha so hua

جلوہ ساماں رخ جاناں نہ ہوا تھا سو ہوا

«جلوہ ساماں رخ جاناں نہ ہوا تھا سو ہوا» اسعد بدایونی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ یہ غم خون بہاراں نہ ہوا تھا سو ہوا اسعد بدایونی» میں 22 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

جلوہ ساماں رخ جاناں نہ ہوا تھا سو ہواذرہ ذرہ مہ تاباں نہ ہوا تھا سو ہوا

کچھ تو پہلے سے ہی افسردہ تھے اہل گلشنکچھ یہ غم خون بہاراں نہ ہوا تھا سو ہوا

میں نے دیکھا ہے تری کم نگہی کا انجامآشنائے‌ غم دوراں نہ ہوا تھا سو ہوا

یہ عنایت یہ ترا جود و کرم ہے کہ مجھےشکوۂ تنگیٔ داماں نہ ہوا تھا سو ہوا

اللہ اللہ مے و مینا کا اثر بھی کیا ہےکچھ علاج غم دوراں نہ ہوا تھا سو ہوا

یہ ترے شعر ترا حسن تغزل اسعدؔترے شعروں سے جو شاداں نہ ہوا تھا سو ہوا

— اسعد بدایونی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں