5 اشعار

آنکھوں سے اپنی آصفؔ تو احتراز کرنا

Aankhon se apni Asif to ehtiraz karna

آنکھوں سے اپنی آصفؔ تو احتراز کرنایہ خو بری ہے ان کا افشائے راز کرنا

جاتے تو ہو پیارے اکتا کے مجھ کنے سےپر واسطے خدا کے پھر سرفراز کرنا

دو چار دن میں ظالم ہووے گی خط کی شدتیہ حسن عارضی ہے اس پر نہ ناز کرنا

پھرتے ہو تم ہر اک جا ہم بھی تو آشنا ہیںیاں بھی کرم کبھی اے بندہ نواز کرنا

دل تو بہت لیے ہیں تم نے ہر ایک جا سےاس میرے دل کا صاحب کچھ امتیاز کرنا

— آصف الدولہ