5 اشعار

آتا ہے تیغ ہاتھ میں وہ جنگجو لیے

Aata hai tegh haath mein woh jangju liye

آتا ہے تیغ ہاتھ میں وہ جنگجو لیےجاتا ہوں میں بھی سر کے تئیں روبرو لیے

گلزار یک بہ یک جو مہکنے لگا ہے یوںسچ کہہ صبا تو پھرتی ہے یاں کس کی بو لیے

سوئے کبھی نہ ساتھ ہمارے خوشی سے تمجاویں گے گور میں یہی ہم آرزو لیے

دیتا نہیں ہے چین الٰہی میں کیا کروںپھرتا ہوں رات دن دل بے تاب کو لیے

آصفؔ نہ چھوڑ دست سخاوت کو زینہارلایا ہے کچھ نہ ساتھ نہ جاوے گا تو لیے

— آصف الدولہ