5 اشعار

بسمل کسی کو رکھنا رسم وفا نہیں ہے

Bismil kisi ko rakhna rasm-e-wafa nahin hai

بسمل کسی کو رکھنا رسم وفا نہیں ہےاور منہ چھپا کے چلنا شرط وفا نہیں ہے

زلفوں کو شانہ کیجے یا بھوں بنا کے چلیےگر پاس دل نہ رکھیے تو یہ ادا نہیں ہے

اک روز وہ ستم گر مجھ سے ہوا مخاطبمیں نے کہا کہ پیارے اب یہ روا نہیں ہے

مرتے ہیں ہم تڑپتے پھرتے ہو تم ہر اک جاجانا کہ تم کو ہم سے کچھ مدعا نہیں ہے

تب سن کے شوخ دل کش جھنجھلا کے کہنے لاگاکیا وضع میری آصفؔ تو جانتا نہیں ہے

— آصف الدولہ