5 اشعار

اس ادا سے مجھے سلام کیا

Is ada se mujhe salam kiya

اس ادا سے مجھے سلام کیاایک ہی آن میں غلام کیا

لے گیا ننگ و نام اب مجھ سےعشق نے آخر اپنا کام کیا

یارو اس گل بدن کے تئیں ہم نےکل صبا سے یہی پیام کیا

ہم سے ملتے رہا کرو پیارےچاہ میں گرچہ اپنا نام کیا

قصۂ جاں گداز اے آصفؔتھوڑی سی بات میں تمام کیا

— آصف الدولہ