7 اشعار

جب سے میرے دل میں آ کر عشق کا تھانا ہوا

Jab se mere dil mein aa kar ishq ka thaana hua

جب سے میرے دل میں آ کر عشق کا تھانا ہواہوش و صبر و عقل و دیں کیا سب سے بیگانہ ہوا

دل ہمارا خانۂ اللہ گر مشہور تھاسو بتوں کے عشق میں اب یہ بھی بت خانہ ہوا

قصۂ فرہاد و مجنوں رات دن پڑھتے تھے ہمسو تو وہ ماضی پڑا اب اپنا افسانہ ہوا

رات دن یہ سوچ رہتا ہے مرے دل کے تئیںاے خدا یاں سے وہ جا کر کس کا ہم کھانا ہوا

کیا حقیقت پوچھتا ہے میری تنہائی کی توجب کہ میرے پاس سے پیارے ترا جانا ہوا

بھوک پیاس اور نیند سب جاتی رہی اے جان منبلکہ ان لوگوں میں میں مشہور دیوانا ہوا

شیخ جی آیا نہ وعدے پر تو اب آصفؔ کا یارتم تو خوش ہو گے تمہارا ہی جو فرمانا ہوا

— آصف الدولہ