5 اشعار

جو شمشیر تیری علم دیکھتے ہیں

Jo shamsheer teri alam dekhte hain

جو شمشیر تیری علم دیکھتے ہیںتو ووہیں سر اپنا قلم دیکھتے ہیں

تجھے غیر سے جب بہم دیکھتے ہیںنہ دیکھے کوئی جو کہ ہم دیکھتے ہیں

جو چاہیں کہ لکھیں کچھ احوال دل کاتو ہاتھوں کو اپنے قلم دیکھتے ہیں

تو جلدی سے آور نہ میرے مسیحاکوئی دم کو راہ عدم دیکھتے ہیں

گلی میں بتوں کی شب و روز آصفؔتماشا خدائی کا ہم دیکھتے ہیں

— آصف الدولہ