9 اشعار

ایک لمبی گونج

Ek Lambi Goonj

ایک لمبی گونج

«ایک لمبی گونج» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

پورب دیس سے پھر اٹھیچیخ کی لمبی گونج

قطرے بن کر برس پڑےٹوٹے ٹوٹے بسمل لفظ

کانوں میں نقارے باجےرگ رگ میں چنگاری دوڑی

دبی دبی ساری آہیںٹھنڈے سینوں میں ابھریں

سوکھے ہونٹوں سے نکلیںبجھی بجھی سی آنکھوں میں

دیکھ امنگوں کی بلیتڑپ تڑپ کے چمکے بجلی

لہر لہر ٹکرائےطوفانوں کو جگائے

سنو سنواس پار افق کے

چیخ کی لمبی گونج

— باقر مہدی