10 اشعار

گوڈو

Goodu

گوڈو

«گوڈو» باقر مہدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

ہوائیں چلتی ہیں تھمتی ہیں بہنے لگتی ہیںنئے لباس نئے رنگ روپ سج دھج سے

پرانے زخم نئے دن کو یاد کرتے ہیںوہ دن جو آ کے نقابیں اتار ڈالے گا

نظر کو دل سے ملائے گا دل کو باتوں سےہر ایک لفظ میں معنی کی روشنی ہوگی

مگر یہ خواب کی باتیں سراب کی یادیںہر ایک بار پشیمان دل گرفتہ ہیں

صبح کے سارے ہی اخبار وحشت افزا ہیںہر ایک رہزن و رہبر کی آج بن آئی

کہ اب ہر ایک جیالا ہے سورما سب ہیںبتاؤں کس سے کہ میں منتظر ہوں جس دن کا

وہ شاید اب نہ کبھی آئے گا زمانے میںکہاں پہ ہے مرا گوڈو مجھے خبر ہی نہیں

اسے میں ڈھونڈ چکا روم اور لندن میںنہ ماسکو میں ملا اور نہ چین و پیرس میں

بھلا ملے گا کہاں بمبئی کی گلیوں میںیہ انتظار مسلسل یہ جاں کنی یہ عذاب

ہر ایک لمحہ جہنم ہر ایک خواب سراب

— باقر مہدی