8 اشعار

باتیں نہ کرے کیوں دل ناشاد تمہاری

Baatein na kare kyun dil-e-naashad tumhari

باتیں نہ کرے کیوں دل ناشاد تمہاری

«باتیں نہ کرے کیوں دل ناشاد تمہاری» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

باتیں نہ کرے کیوں دل ناشاد تمہاریہر وقت ستاتی ہے اسے یاد تمہاری

کچھ منہ سے نہیں کہتے ہیں ہم عشق کے مارےخاموش سہا کرتے ہیں بیداد تمہاری

آنکھوں میں بھرے کس کے ہیں آنسو یہ بتاؤفریاد ہماری ہے کہ فریاد تمہاری

ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تم مل بھی گئے توبے چین ہی رکھے گی ہمیں یاد تمہاری

ہر رنگ مبارک رہے ہر طرح مبارکغیروں کو کرم اور ہمیں بیداد تمہاری

سو جائے بڑے چین سے بیمار شب غمراتوں کو نہ آ جائے اگر یاد تمہاری

یہ چیز بھی ممکن ہے کہ ہم بھول بھی جائیںاب تک تو ہمیں یاد ہے بیداد تمہاری

رو دیتے ہو تم سن کے کسی نام کو اکثرعادت نہیں جاتی ہے یہ بہزادؔ تمہاری

— بہزاد لکھنوی