5 اشعار

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

Deewana banana hai to deewana bana de

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے

«دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «یہ کفر بڑھتے بڑھتے ایمان ہو نہ جائے بہزاد لکھنوی» میں 18 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دےورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے

اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھوتم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے

میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہےجو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے

آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کیکعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے

بہزادؔ ہر اک گام پہ اک سجدۂ مستیہر ذرے کو سنگ در جانانہ بنا دے

— بہزاد لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں