8 اشعار

محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں

Mohabbat ki main zindagi ban gaya hoon

محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں

«محبت کی میں زندگی بن گیا ہوں» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

محبت کی میں زندگی بن گیا ہوںزہے بے خودی بے خودی بن گیا ہوں

محبت کا ہر رنگ دیکھا ہے میں نےکبھی مٹ گیا ہوں کبھی بن گیا ہوں

عجب حال میں ہوں مرا پوچھنا کیاتمہارے لبوں پر ہنسی بن گیا ہوں

مرا چاک دامن نہ دیکھو نہ دیکھوجو تم چاہتے تھے وہی بن گیا ہوں

میں ہر سانس میں ذکر کرتا ہوں تیراسراپا میں خود بندگی بن گیا ہوں

وہ نظریں ملیں وہ کوئی مسکرایاابھی مٹ گیا تھا ابھی بن گیا ہوں

محبت ہوں میں ہے مجھی سے اجالاکسی کے لئے روشنی بن گیا ہوں

مٹانے چلا ہوں میں بہزادؔ دیں بھیمحبت میں ایسا سخی بن گیا ہوں

— بہزاد لکھنوی