7 اشعار

شب تھی نظر میں شام سے پہلے

Shab thi nazar mein shaam se pehle

شب تھی نظر میں شام سے پہلے

«شب تھی نظر میں شام سے پہلے» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

شب تھی نظر میں شام سے پہلےواقف تھا انجام سے پہلے

رہبر منزل بن جاتی ہےیاد تری ہر گام سے پہلے

میرا فسانہ سننے والوکچھ بھی نہیں اس نام سے پہلے

ہوش تو اب ہے اللہ اللہہوش کہاں تھا جام سے پہلے

کیا ہے یہی انعام محبتسوچ تو لو الزام سے پہلے

آتے ہی جانے کی کیا سوجھیبیٹھو تو آرام سے پہلے

یہ تو نہ تھا بہزادؔ کا عالمعشق کے اس انعام سے پہلے

— بہزاد لکھنوی