11 اشعار

ترے عشق میں زندگانی لٹا دی

Tere ishq mein zindagani luta di

ترے عشق میں زندگانی لٹا دی

«ترے عشق میں زندگانی لٹا دی» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 22 سیکنڈ ہے۔

ترے عشق میں زندگانی لٹا دیعجب کھیل کھیلا جوانی لٹا دی

نہیں دل میں داغ تمنا بھی باقیانہیں پر سے ان کی نشانی لٹا دی

کچھ اس طرح ظالم نے دیکھا کہ ہم نےنہ سوچا نہ سمجھا جوانی لٹا دی

تمہارے ہی کارن تمہاری بدولتتمہاری قسم زندگانی لٹا دی

اداؤں کو دیکھا نگاہوں کو دیکھاہزاروں طرح سے جوانی لٹا دی

غضب تو یہ ہے ہم نے محفل کی محفلسنا کر وفا کی کہانی لٹا دی

جہاں کوئی دیکھا حسیں جلوہ آراوہیں ہم نے اپنی جوانی لٹا دی

نگاہوں سے ساقی نے صہبائے الفتستم یہ ہے تا دور ثانی لٹا دی

جوانی کے جذبوں سے اللہ سمجھےجوانی جو دیکھی جوانی لٹا دی

بجھائی ہے پیاس آج دامن کی ہم نےشراب نظر کر کے پانی لٹا دی

تمہیں پر سے بہزادؔ نے بے خودی میںکیا دل تصدق جوانی لٹا دی

— بہزاد لکھنوی