9 اشعار

تمہارے حسن کی تسخیر عام ہوتی ہے

Tumhare husn ki taskheer aam hoti hai

تمہارے حسن کی تسخیر عام ہوتی ہے

«تمہارے حسن کی تسخیر عام ہوتی ہے» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

تمہارے حسن کی تسخیر عام ہوتی ہےکہ اک نگاہ میں دنیا تمام ہوتی ہے

جہاں پہ جلوۂ جاناں ہے انجمن آراوہاں نگاہ کی منزل تمام ہوتی ہے

وہی خلش وہی سوزش وہی تپش وہی دردہمیں سحر بھی بہ انداز شام ہوتی ہے

نگاہ حسن مبارک تجھے در اندازیکبھی کبھی مری محفل بھی عام ہوتی ہے

زہے نصیب میں قربان اپنی قسمت کےترے لیے مری دنیا تمام ہوتی ہے

نماز عشق کا ہے انحصار اشکوں تکیہ بے نیاز سجود و قیام ہوتی ہے

تری نگاہ کے قرباں تری نگاہ کی ٹیسیہ ناتمام ہی رہ کر تمام ہوتی ہے

وہاں پہ چل مجھے لے کر مرے سمند خیالجہاں نگاہ کی مستی حرام ہوتی ہے

کسی کے ذکر سے بہزادؔ مبتلا اب تکجگر میں اک خلش نا تمام ہوتی ہے

— بہزاد لکھنوی