5 اشعار

زندہ ہوں اس طرح کہ غم زندگی نہیں

Zinda hoon is tarah ke gham-e-zindagi nahin

زندہ ہوں اس طرح کہ غم زندگی نہیں

«زندہ ہوں اس طرح کہ غم زندگی نہیں» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

زندہ ہوں اس طرح کہ غم زندگی نہیںجلتا ہوا دیا ہوں مگر روشنی نہیں

وہ مدتیں ہوئی ہیں کسی سے جدا ہوئےلیکن یہ دل کی آگ ابھی تک بجھی نہیں

آنے کو آ چکا تھا کنارا بھی سامنےخود اس کے پاس میری ہی نیا گئی نہیں

ہونٹوں کے پاس آئے ہنسی کیا مجال ہےدل کا معاملہ ہے کوئی دل لگی نہیں

یہ چاند یہ ہوا یہ فضا سب ہیں ماند ماندجو تو نہیں تو ان میں کوئی دل کشی نہیں

— بہزاد لکھنوی