5 اشعار

کچھ اس لیے اتارا نہیں جا رہا تھا میں

Kuch is liye utaara nahin ja raha tha main

کچھ اس لیے اتارا نہیں جا رہا تھا میں

«کچھ اس لیے اتارا نہیں جا رہا تھا میں» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

کچھ اس لیے اتارا نہیں جا رہا تھا میںچاروں طرف پکارا نہیں جا رہا تھا میں

موجودہ نے گزشتہ کو وہ بد دعائیں دیںبگڑا ہوا سدھارا نہیں جا رہا تھا میں

کم کرنی پڑ گئی مجھے معیاد جسم و جاںاک شخص سے گزارا نہیں جا رہا تھا میں

شہزادی نے دعا دی کہا جنگ فتح کرپھر لشکروں سے مارا نہیں جا رہا تھا میں

پہنا گیا کچھ ایسے مجھے کھینچ تان کرپہنا ہوا اتارا نہیں جا رہا تھا میں

— دانش نقوی