5 اشعار

لشکر سے پرے آخری صف تک نہیں پہنچی

Lashkar se pare aakhri saf tak nahin pahunchi

لشکر سے پرے آخری صف تک نہیں پہنچی

«لشکر سے پرے آخری صف تک نہیں پہنچی» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

لشکر سے پرے آخری صف تک نہیں پہنچیاس بار بھی آواز ہدف تک نہیں پہنچی

چھانیں گے مجھے در نجف چھاننے والےمٹی میری فی الحال نجف تک نہیں پہنچی

چلنے ہی نہیں دیتا وہ بازار ہنر کو ۔۔۔۔۔۔۔۔اک شئے بھی کبھی اہل شغف تک نہیں پہنچی

دانوں پہ ترا نام لیے جاوں مسلسلتسبیح ابھی اتنے شرف تک نہیں پہنچی

اک چاپ کی لے پر ہیں سبھی کان لگائےکوئی بھی ہتھیلی ابھی دف تک نہیں پہنچی

— دانش نقوی