6 اشعار

تمہاری آنکھیں حیا کا نظام، ویسے بھی

Tumhari aankhein haya ka nizam, waise bhi

تمہاری آنکھیں حیا کا نظام، ویسے بھی

«تمہاری آنکھیں حیا کا نظام، ویسے بھی» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

تمہاری آنکھیں حیا کا نظام، ویسے بھیسخن شناس نظر کو سلام ویسے بھی

یہی نہیں کہ تیرے اختیار میں ہے دلمیں کر رہا ہوں ترا احترام ویسے بھی

میں اتنی بار ملا اس کو یاد ہوگیا ہوںوہ بھول جاتا ہے لوگوں کے نام ویسے بھی

مدینہ اصل وطن ہے نجف میں رہتے ہومیں ایسے بھی ہوں تمہارا غلام ویسے بھی

تو اہلیت نہیں رکھتا تو کوئی بات نہیںچلا ہوا ہے بہت سوں کا کام ویسے بھی

یہ ساری دنیا تمہاری ہنسی کی قیمت ہے؟خرید لوں گا مناسب ہیں دام ویسے بھی

— دانش نقوی