5 اشعار

وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کو

Woh kitni der khada sochta raha mujh ko

وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کو

«وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کو» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

وہ کتنی دیر کھڑا سوچتا رہا مجھ کوگلے لگا تو پتہ بھی نہیں چلا مجھ کو

نہ جانے میں تیرے پہلو میں کیسے بیٹھ گیامری جگہ ہی نہیں ہے ابھی اٹھا مجھ کو

ترے خیال سے بڑھ کر ہے خالی پن میراکہاں کہاں سے بھرے گا ترا خلا مجھ کو

وہ میرے سامنے توہین کر گیا میریاور اس پہ یہ کہ برا بھی نہیں لگا مجھ کو

میں پہلی بار ہوں زیر مطالعہ دانشؔابھی کہیں پہ نشاں تک نہیں لگا مجھ کو

— دانش نقوی