6 اشعار

یار یہ کیسی بزدلی کر لی

Yaar ye kaisi buzdili kar li

یار یہ کیسی بزدلی کر لی

«یار یہ کیسی بزدلی کر لی» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے۔

یار یہ کیسی بزدلی کر لیجنگ پر جا کے خودکشی کر لی

میں نے اتنا کہا نظر آوآپ نے تیز روشنی کر لی

ایک تصویر لے کے اس کے ساتھاپنی تصویر قیمتی کر لی

میں تمہارے لیے جھگڑتا رہاتم نے لوگوں سے دوستی کر لی

جھوٹ بولا بہت محبت کااور اک روز واقعی کر لی

اب تماشہ اداس رہتا ہےدیکھنے والوں نے کمی کر لی

— دانش نقوی