5 اشعار

ریشم زلف کے تار بھی باتیں کرتے ہیں

Resham zulf ke taar bhi baatein karte hain

ریشم زلف کے تار بھی باتیں کرتے ہیں

«ریشم زلف کے تار بھی باتیں کرتے ہیں» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

ریشم زلف کے تار بھی باتیں کرتے ہیںاس کے تو رخسار بھی باتیں کرتے ہیں

اتنا وقت میں دیتا ہوں اس لڑکی کواب تو میرے یار بھی باتیں کرتے ہیں

سو افسانے بن جاتے ہیں دونوں کےہم دونوں دو چار بھی باتیں کرتے ہیں

ہر اک شعر نہیں ہو سکتا اچھا شعرشاعر کچھ بیکار بھی باتیں کرتے ہیں

اتنے زخم دکھاتا ہوں میں آئے دنمجھ کو تو غم خوار بھی باتیں کرتے ہیں

— ڈاکٹر فخر عباس