6 اشعار

یہ جو لاہور سے محبت ہے

Yeh jo Lahore se mohabbat hai

یہ جو لاہور سے محبت ہے

«یہ جو لاہور سے محبت ہے» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

یہ جو لاہور سے محبت ہےیہ کسی اور سے محبت ہے

اور وہ اور تم نہیں شایدمجھ کو جس اور سے محبت ہے

یہ ہوں میں اور یہ مری تصویردیکھ لے غور سے محبت ہے

بچپنا کمسنی جوانی آجتیرے ہر دور سے محبت ہے

ایک تہذیب ہے مجھے مقصودمجھ کو اک دور سے محبت ہے

اس کی ہر طرز مجھ کو بھاتی ہےاس کے ہر طور سے محبت ہے

— ڈاکٹر فخر عباس