10 اشعار

جستجو رہرو‌ الفت کی جو کامل ہو جائے

Justuju rahrav-e-ulfat ki jo kaamil ho jaaye

جستجو رہرو‌ الفت کی جو کامل ہو جائے

«جستجو رہرو‌ الفت کی جو کامل ہو جائے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 26 سیکنڈ ہے۔

جستجو رہرو‌ الفت کی جو کامل ہو جائےشوق منزل ہی چراغ رہ منزل ہو جائے

ہائے یہ جوش تمنا یہ نگوں سارئی عشقوہ جو ایسے میں چلے آئیں تو مشکل ہو جائے

جستجو شرط ہے منزل نہیں مشروط طلبگم ہو اس طرح کہ گرد رہ منزل ہو جائے

وصل کا خواب کجا لذت دیدار کجاہے غنیمت جو ترا درد بھی حاصل ہو جائے

ضبط بھی صبر بھی امکان میں سب کچھ ہے مگرپہلے کمبخت مرا دل تو مرا دل ہو جائے

آہ اس عاشق ناشاد کا جینا اے دوستجس کو مرنا بھی ترے عشق میں مشکل ہو جائے

کامراں ہے وہ محبت جو بنے روح گدازدرد دل حد سے گزر جائے تو خود دل ہو جائے

محفل دوست میں چلتا تو ہوں اے دیدۂ شوقعشق کا راز نہ افسانۂ محفل ہو جائے

قابل رشک بنے زندگیٔ عشق اس کیجس کی تو زندگیٔ عشق کا حاصل ہو جائے

اپنے احسانؔ کو تو ہی کوئی تدبیر بتاجس سے یہ ننگ محبت ترے قابل ہو جائے

— احسان دانش