8 اشعار

رندان‌ تشنہ کام کو جا کر خبر کریں

Rindaan-e-tishna-kaam ko ja kar khabar karein

رندان‌ تشنہ کام کو جا کر خبر کریں

«رندان‌ تشنہ کام کو جا کر خبر کریں» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

رندان‌ تشنہ کام کو جا کر خبر کریںآئی بہار ابر کرم پر نظر کریں

ہوں منفعل ضرور مگر اے گناہ عشقاب اشک بھی نہیں ہیں جو دامن کو تر کریں

بے وجہ کب ہے پرسش حال شب فراقمقصد یہ ہے اضافۂ درد جگر کریں

فرصت کے دن ہیں ساقئ میکش نواز اٹھکیوں انتظار موسم دیوانہ گر کریں

مجھ پر اٹھا رہے ہیں جو محفل میں انگلیاںاپنی حقیقتوں پہ تو آخر نظر کریں

کعبہ میں خاموشی ہے صنم خانے میں سکوتصورت پرست اب ترے سجدہ کدھر کریں

اف رے جمال جلوۂ جاناں کی تابشیںدیکھیں انہیں کہ ماتم تاب نظر کریں

اوراق دو جہاں پہ بھی ہوگا نہ اختتاماحسانؔ سرگذشت الم مختصر کریں

— احسان دانش