5 اشعار

گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیا

Gar dua bhi koi cheez hai to dua ke hawale kiya

گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیا

«گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیا» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

گر دعا بھی کوئی چیز ہے تو دعا کے حوالے کیاجا تجھے آج سے ہم نے اپنے خدا کے حوالے کیا

ایک مدت ہوئی ہم نے دنیا کی ہر ایک ضد چھوڑ دیایک مدت ہوئی ہم نے دل کو وفا کے حوالے کیا

اس طرح ہم نے تیری محبت زمانے کے ہاتھوں میں دیجس طرح گل نے خوشبو کو باد صبا کے حوالے کیا

بے بسی سی عجب زندگی میں اک ایسی بھی آئی کہ جبہم نے چپ چاپ ہاتھوں کو رسم حنا کے حوالے کیا

خون نے تیری یادیں سلگتی ہوئی رات کو سونپ دیںآنسوؤں نے ترا درد روکھی ہوا کے حوالے کیا

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں