5 اشعار

ہم تجھے شہر میں یوں ڈھونڈتے ہیں

Hum tujhe shahar mein yoon dhundte hain

ہم تجھے شہر میں یوں ڈھونڈتے ہیں

«ہم تجھے شہر میں یوں ڈھونڈتے ہیں» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ہم تجھے شہر میں یوں ڈھونڈتے ہیںجس طرح لوگ سکوں ڈھونڈتے ہیں

ہم گو منصور نہیں ہیں لیکناس کا انداز جنوں ڈھونڈتے ہیں

جس سے ٹکراتی رہے پیشانیتیرے دکھ میں وہ ستوں ڈھونڈتے ہیں

وہ تو کھویا ہے کہیں باطن میںہم جسے اپنے بروں ڈھونڈتے ہیں

ہم کہ ترسی ہوئی شریانیں ہیںاور اک قطرہ خوں ڈھونڈتے ہیں

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں