6 اشعار

راستے راستے ہوا اداس اداس

Raaste raaste hawa udaas udaas

راستے راستے ہوا اداس اداس

«راستے راستے ہوا اداس اداس» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

راستے راستے ہوا اداس اداسکیوں ہوئے اے خدا اداس اداس

بے خیالی میں کٹ گئے موسمکوئی پھرتا رہا اداس اداس

جانے کیا ہو گیا ہے فرحت کومضطرب، چپ، فضا اداس اداس

کوئی گھر سے آگیا تھکا ہاراکوئی گھر سے چلا اداس اداس

کچھ نئی ہوگئی ہے دل کے ساتھپہلے اتنا نہ تھا اداس اداس

پھیلتا جا رہا تھا ہاتھوں پرکوئی رنگ حنا اداس اداس

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں