6 اشعار

تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہے

Tumhara pyar mere chaar soo abhi tak hai

تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہے

«تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہے» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے وسیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

تمہارا پیار مرے چارسو ابھی تک ہےکوئی حصارمرے چارسو ابھی تک ہے

بچھڑتے وقت جو تم سونپ کر گئے تھے مجھےوہ انتظار مرے چار سو ابھی تک ہے

توخود ہی جانے کہیں دور کھو گیا ہےمگرتری پکار مرے چارسو ابھی تک ہے

میں جب بھی نکلا میرے پاؤں چھید ڈالے گاجو خار زار مرے چار سو ابھی تک ہے

میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوںاک آبشار مرے چار سو ابھی تک ہے

کوئی گمان مجھے تم سے دور کیسے کرےکہ اعتبار مرے چار سو ابھی تک ہے​

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں