5 اشعار

تمہارے خواب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

Tumhare khwab mere saath saath chalte hain

تمہارے خواب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

«تمہارے خواب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے خواجہ اشرف نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

تمہارے خواب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیںکئی سراب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

تمہارا غم غم دنیا علوم آگاہیسبھی عذاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

اسی لیے تو میں عریانیوں سے ہوں محفوظبہت حجاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

نہ جانے کون ہیں یہ لوگ جو کہ صدیوں سےپس نقاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

میں بے خیال کبھی دھوپ میں نکل آؤںتو کچھ سحاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں