5 اشعار

اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے

Is ki khatir rona hansna achha lagta hai

اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہےجیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے

خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوںیادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پراس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے

بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پرپھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے

بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہےمجھے تمہارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

— فرحت زاہد