11 اشعار

وہ چپ چاپ آنسو بہانے کی راتیں

Wo chup chaap aansoo bahane ki raatein

وہ چپ چاپ آنسو بہانے کی راتیں

«وہ چپ چاپ آنسو بہانے کی راتیں» فراق گورکھپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 3 منٹ 46 سیکنڈ ہے۔

وہ چپ چاپ آنسو بہانے کی راتیںوہ اک شخص کے یاد آنے کی راتیں

شب مہ کی وہ ٹھنڈی آنچیں وہ شبنمترے حسن کے رسمسانے کی راتیں

جوانی کی دوشیزگی کا تبسمگل زار کے وہ کھلانے کی راتیں

پھواریں سی نغموں کی پڑتی ہوں جیسےکچھ اس لب کے سننے سنانے کی راتیں

مجھے یاد ہے تیری ہر صبح رخصتمجھے یاد ہیں تیرے آنے کی راتیں

پر اسرار سی میری عرض تمناوہ کچھ زیر لب مسکرانے کی راتیں

سر شام سے رتجگا کے وہ ساماںوہ پچھلے پہر نیند آنے کی راتیں

سر شام سے تا سحر قرب جاناںنہ جانے وہ تھیں کس زمانے کی راتیں

سر میکدہ تشنگی کی وہ قسمیںوہ ساقی سے باتیں بنانے کی راتیں

ہم آغوشیاں شاہد مہرباں کیزمانے کے غم بھول جانے کی راتیں

فراقؔ اپنی قسمت میں شاید نہیں تھےٹھکانے کے دن یا ٹھکانے کی راتیں

— فراق گورکھپوری