6 اشعار

وقت غروب آج کرامات ہو گئی

Waqt-e-ghuroob aaj karamaat ho gayi

وقت غروب آج کرامات ہو گئی

«وقت غروب آج کرامات ہو گئی» فراق گورکھپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

وقت غروب آج کرامات ہو گئیزلفوں کو اس نے کھول دیا رات ہو گئی

کل تک تو اس میں ایسی کرامت نہ تھی کوئیوہ آنکھ آج قبلۂ حاجات ہو گئی

اے سوز عشق تو نے مجھے کیا بنا دیامیری ہر ایک سانس مناجات ہو گئی

اوچھی نگاہ ڈال کے اک سمت رکھ دیادل کیا دیا غریب کی سوغات ہو گئی

کچھ یاد آ گئی تھی وہ زلف شکن شکنہستی تمام چشمۂ ظلمات ہو گئی

اہل وطن سے دور جدائی میں یار کیصبر آ گیا فراقؔ کرامات ہو گئی

— فراق گورکھپوری