10 اشعار

تیری جو یاد اے دل خواہ بھولا

Terī jo yaad ai dil ḳhvāh bhūlā

تیری جو یاد اے دل خواہ بھولا

«تیری جو یاد اے دل خواہ بھولا» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

تیری جو یاد اے دل خواہ بھولاباللہ بھولا واللہ بھولا

فرقت کی شب میں جاں سوز دل نےاف اف کیا جو آہ آہ بھولا

کج رکھ نہ پا کو جا دل سے غافلپھیر اس نے کھایا جو راہ بھولا

زنار ڈالا تسبیح پھیکیعشق صنم میں اللہ بھولا

خور نے گرایا اس کو نظر سےجو ذرہ تیری درگاہ بھولا

زلف رسا کو سمجھا جو افعیچوکا وہ قصر کوتاہ بھولا

دیکھے سے تیرا روئے منورہم مہر بھولا ہم ماہ بھولا

محروم رکھا ساقی نے ہم کواپنے گدا کو جم جاہ بھولا

بت خانہ چھوڑا باز آئے بت سےوہ شہر بھولا وہ شاہ بھولا

شرط وفا کی کس بے وفا سےآتشؔ سا عارف آگاہ بھولا

— حیدر علی آتش