5 اشعار

رسم آوارگی سوغات نہیں ہوتی ہے

Rasm awargi saughat nahin hoti hai

رسم آوارگی سوغات نہیں ہوتی ہے

«رسم آوارگی سوغات نہیں ہوتی ہے» ہمانشی بابرہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

رسم آوارگی سوغات نہیں ہوتی ہےمیری صحرا سے ملاقات نہیں ہوتی ہے

بس سوالات کے دیتا ہے جوابات مجھےبات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہے

اپنی حسرت کا گلا گھونٹ دیا ہے میں نےاب دلاسوں سے ملاقات نہیں ہوتی ہے

میں نے سوچا نہ تھا دنیا سے کہوں گا یہ بھیآج کل تجھ سے مری بات نہیں ہوتی ہے

یہ تو بادل ہے جو رستے سے بھٹک جاتا ہےورنہ صحراؤں میں برسات نہیں ہوتی ہے

— ہمانشی بابرہ