5 اشعار

لوگ تو لوگ ہیں لوگوں کی طرح دیکھتے ہیں

Log to log hain logon ki tarah dekhte hain

لوگ تو لوگ ہیں لوگوں کی طرح دیکھتے ہیں

«لوگ تو لوگ ہیں لوگوں کی طرح دیکھتے ہیں» ہمانشی بابرہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

لوگ تو لوگ ہیں لوگوں کی طرح دیکھتے ہیںاور ہم ہیں تجھے بچوں کی طرح دیکھتے ہیں

ہم کو دنیا نے لکڑہارا سمجھ رکھا ہےہم تو پیڑوں کو پرندوں کی طرح دیکھتے ہیں

میں جو دیکھوں تو جھپکتی نہیں آنکھیں میریاور حضرت مجھے اندھوں کی طرح دیکھتے ہیں

تم تو پھر غیر ہو تم سے تو شکایت کیسیمیرے اپنے مجھے غیروں کی طرح دیکھتے ہیں

تیرا دیدار قضا ہوتا نہیں ہے ہم سےہم تجھے فرض نمازوں کی طرح دیکھتے ہیں

— ہمانشی بابرہ