8 اشعار

محبت کی ایک نظم

Mohabbat Ki Ek Nazm

محبت کی ایک نظم

«محبت کی ایک نظم» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 23 سیکنڈ ہے۔

میری زندگی میں بس اک کتاب ہے، اک چراغ ہےایک خواب ہے اور تم ہو

یہ کتاب و خواب کے درمیان جو منزلیں ہیں میں چاہتا تھاتمھارے ساتھ بسر کروں

یہی کل اثاثہ زندگی ہے اسی کو زادِ سفر کروںکسی اور سمت نظر کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو

مرے دل کے جادۂ خوش خبر پہ بجز تمھارے کبھی کسی کا گزر نہ ہومگر اس طرح کہ تمہیں بھی اِسکی خبر نہ ہو

اسی احتیاط میں ساری عمر گزر گئیوہ جو آرزو تھی کتاب و خواب کے ساتھ تم بھی شریک ہو، وہی مر گئی

اِسی کشمکش نے کئی سوال اٹھائے ہیںوہ سوال جن کا جواب میری کتاب میں ہے نہ خواب میں

مرے دل کے جادۂ خوش خبر کے رفیقتم ہی بتاؤ پھر کے یہ کاروبارِ حیات کس کے حساب میں

مری زندگی میں بس اک کتاب ہےاک چراغ ہےاک خواب ہےاور تم ہو!

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں