5 اشعار

اگر دینا ہو دل کی داد جتنا اس کا جی چاہے

Agar denā ho dil kī dād jitnā us kā jī chāhe

اگر دینا ہو دل کی داد جتنا اس کا جی چاہے

«اگر دینا ہو دل کی داد جتنا اس کا جی چاہے» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اگر دینا ہو دل کی داد جتنا اس کا جی چاہےتو کرنے دو اسے فریاد جتنا اس کا جی چاہے

ملی ہیں یار کی گلیاں ہمیں مجنوں سے یہ کہیوکرے ویرانے کو آباد جتنا اس کا جی چاہے

نہیں ممکن کہ ہم کعبہ کو جائیں چھوڑ بت خانہکرے واعظ ہمیں ارشاد جتنا اس کا جی چاہے

وفا کا طوق ہے قمری صفت جزو بدن میراکرے جور و ستم صیاد جتنا اس کا جی چاہے

یقیںؔ مجھ بن نہیں ہے قدرداں کوئی مصیبت کافلک مجھ پر کرے بیداد جتنا اس کا جی چاہے

— انعام اللہ خاں یقین