4 اشعار

دم آمدن ہے اس کا دم واپسیں ہے میرا

Dam aamadan hai us ka dam wapasin hai mera

دم آمدن ہے اس کا دم واپسیں ہے میراجو سفر میں کر رہا ہوں وہ سفر نہیں ہے میرا

مرے خانۂ گماں میں جو طلسم جسم کا ہےیہ کہیں کہیں ہے اس کا یہ کہیں کہیں ہے میرا

کسی اور ہی زمیں پر تو میں سانس لے رہا ہوںیہ زمیں نہیں ہے میری یہ فلک نہیں ہے میرا

یہ ہوا جو تھم گئی ہے یہ مہک جو اڑ رہی ہےکوئی ہم نوا ہے میرا کوئی ہم نشیں ہے میرا

— اقتدار جاوید