9 اشعار

کنارے توڑتا منہ زور پانی دیکھنا ہو

Kinare todta munh zor paani dekhna ho

کنارے توڑتا منہ زور پانی دیکھنا ہوپلٹ آؤ جو دریائے معانی دیکھنا ہو

یہاں حیرت شناسا گفتگوئیں ڈوبتی ہیںمعانی ڈھونڈھنا مقصد ہو معنی دیکھنا ہو

لیے پھرتا ہوں ساتھ اپنے انہی چڑیوں کی چہکارمجھے دیکھو جو پیڑ اک آشیانی دیکھنا ہو

ہماری بے بضاعت بے زبانی دیکھ لینااگر کوئی سمندر جاودانی دیکھنا ہو

یہیں پر پیچ کھاتا ڈوبتا ظاہر ہے ہوتااگر عرصہ زمانی لازمانی دیکھنا ہو

خود اپنے آپ کو پہلے سنبھل کر تھوڑا دیکھےمجھے جس نے براہ مہربانی دیکھنا ہو

مرے ہم راہ کچھ کہہ کر نہ واپس لوٹنا ہومرے ہم راہ قہر بے زبانی دیکھنا ہو

نظر کرنا مرے مڑتے ہوئے رستے کی جانبکنارہ یا ستارہ آسمانی دیکھنا ہو

ہمیں دیکھو کہ ہم ہیں زندۂ جاوید جاویدؔکسی نے کوئی فانی غیر فانی دیکھنا ہو

— اقتدار جاوید