5 اشعار

دعا کے ساتھ گیا اختیار بندے کا

Dua ke saath gaya ikhtiyar bande ka

دعا کے ساتھ گیا اختیار بندے کاابھی تلک نہیں اترا خمار بندے کا

یہ جاودانی حدیں راستے میں پڑتی ہیںدیار اذن نہیں ہے دیار بندے کا

ردائے ہجر مہیا کرو کہ آب خوابتری رضا پہ ہے دار و مدار بندے کا

یہ نرم گھاس یہ مٹی یہ آسمان خاکیہیں کہیں پہ ہے پروردگار بندے کا

ہوائے شام میں خوشبو عجیب ہے جاویدؔمزار ہے اسی دریا کے پار بندے کا

— اقتدار جاوید