17 اشعار

دبلی پتلی

Dubli patli

شگن بھری خواب سے جڑی ہےزمانہ رفتار سے بندھا ہے

زمانے کو آپ زید کہہ لیںبکر کو سمجھیں

مجھے سمجھ لیں یا خود کو کہہ لیںزمانہ رفتار سے بندھا ہے

شگن بھری کا وہ خواب وہ آفتاب روشن ہےجو

افق کے محیط کو روندتا نکلتا ہےشب کے اسفنج سے سیاہی نچوڑتا ہے

وہ نیند اور نیند کے اندھیروں کی کوکھ کو توڑتا ہےوہ

وقت کی یخ آلودہ جھیل کو چھیدتا ہےتو سانئے ابلتے ہیں

جیسے جیسے شگن بھری کی بخار والی سفید آنکھوں سے جیسے موتی ٹپک رہے ہوںزمانہ رفتار سے بندھا ہے

وہ تیز رفتار جے جے ونتی کی راگنی کی دھنوں پہ رقصاں ہےموت سے بے خبر زمیں کی نہایتوں سے ورا نکلتا

وہ اپنی رفتار سے بندھا ہےیہ کیسی سمتیں ہیں جو کہیں بھی نہیں نکلتیں

یہ کیسا طوفاں ہے جو مسلسل ہےزندگانی مہا بھنور ہے

زمانہ بے جان ایک تنکاکوئی ترازو ہے

جس کا شاہیں کہیں نہیں ہےزمانہ گہرا کنواں گھڑی کی عظیم اور لازوال ٹک ٹک

کی لال کٹھنائیاںزمیں کی نہایتیں اور

الگ کمرے میں کھیلتے بے نیاز بچے اور ان کی آیاسب ایک پلڑے سے جڑ رہے ہیں

اورایک پلڑے میں دبلی پتلی شگن بھری ہے

شگن بھری خواب سے جڑی ہے

— اقتدار جاوید