8 اشعار

ایک دنیا اک جہاں تسخیر کرنے واسطے

Ek duniya ek jahan taskheer karne waaste

ایک دنیا اک جہاں تسخیر کرنے واسطےخواب ہونا چاہیے تعبیر کرنے واسطے

پھول بھی موجود ہیں نقشہ گری کرنی جو ہوباغ میں مہکار ہے تعمیر کرنے واسطے

عشق چشمہ ہے کہیں سے پھوٹ سکتا ہے معاًیہ ہوا ہوتی نہیں زنجیر کرنے واسطے

کھل تو جانا ہے بالآخر بھید تیرے حسن کایہ معمہ ہے ذرا تاخیر کرنے واسطے

ایک دو نقطے ہمیشہ چھوڑ دینے چاہئیںکار مشکل تو نہیں تصویر کرنے واسطے

اک فضا مسحور کن آبی پرندوں کے لیےاک سمندر ہے یہاں تاثیر کرنے واسطے

ایک دو ایسے اشارے ہوں جو کھل سکتے نہ ہوںآدمی ہوتا نہیں تفسیر کرنے واسطے

شاعری ہے تیرے میرے واسطوں کی گفتگویہ نہیں اورنگ عالمگیر کرنے واسطے

— اقتدار جاوید