8 اشعار

خوں فشاں ہو گیا گل نہاد حسین ابر و باد حسین

Khoon fishan ho gaya gul nihad Husain abr o baad Husain

خوں فشاں ہو گیا گل نہاد حسین ابر و باد حسینچل پڑی ریگزاروں میں باد حسین ابر و باد حسین

رات بھر نیند میں ہے مرا عشق اور حکمران دمشقگریۂ صبح ہے اور یاد حسین ابر و باد حسین

حشر کا دن فرشتوں کی آواز اور مستقل خامشیایک ناد علی ایک ناد حسین ابر و باد حسین

ایک بارش بھری تیز مہکار سے دل مہکنے لگاجاں نشیب حسن دل سواد حسین ابر و باد حسین

آیۂ خواب پر پاک اصحاب پر مستقل رحمتیںکربلائی ہیں ہم خانہ زاد حسین ابر و باد حسین

شیشۂ جان کے نام کی ریت تھی سرخ تر ہو گئیوہ مراد نبی وہ مراد حسین ابر و باد حسین

کوفۂ نام میں یہ لڑائی مری آخری سانس تکمیری حب علی ہے جہاد حسین ابر و باد حسین

مرگ بر مرگ ہو اس پہ جو کوفیوں کی طرح اڑ گیاجو گرجنے لگا اس کو داد حسین ابر و باد حسین

— اقتدار جاوید