9 اشعار

لوگ کہتے ہیں وبا ہے یہ وبا کا وقت ہے

Log kehte hain waba hai yeh waba ka waqt hai

لوگ کہتے ہیں وبا ہے یہ وبا کا وقت ہےیہ گھڑی مشکل کی ہے مشکل کشا کا وقت ہے

صبح کاذب کی سحر انگیزیاں دائم وہیںکوئی دریا ہے اندھیرا ہے خدا کا وقت ہے

دن نکلتا ہے ابھی تک اک حیات آثار دنآسمانوں پر ستارے ہیں ثنا کا وقت ہے

شہر کو کھا جانے والی ہے یہ میناروں کی چپکوئی نوبت ہے نمازوں کی قضا کا وقت ہے

اک ذرا توضیح جس کی ہو نہیں سکنی ابھیمیری مٹھی میں ابھی کوئی بلا کا وقت ہے

پاؤں رکھتے ہیں اٹھاتے ہیں پلٹ آتے ہیں ہمرہ گزر پر ایک انجانی صدا کا وقت ہے

پھیلتی جاتی ہے اک بے ہیئتی چاروں طرفیہ دعا کا وقت ہے یہ بد دعا کا وقت ہے

درمیاں میں دوسری ساعت کا امکاں تک نہیںابتدا کا وقت ہے اور انتہا کا وقت ہے

اہل دنیا پر بھروسے کی کوئی وقعت نہیںیہ عراق زندگانی ہے رسا کا وقت ہے

— اقتدار جاوید