9 اشعار

شام پریوں سے بھری تھی رات چپ ہے جھیل کی

Shaam pariyon se bhari thi raat chup hai jheel ki

شام پریوں سے بھری تھی رات چپ ہے جھیل کیگنگ کرتی ہے زبانوں کو دعا تکمیل کی

نام چمکا میرے دل میں سورۂ رحمان کاپوری سورت صبح خوش ہنگام نے ترتیل کی

جیسے کی موصول آغاز محبت کی دعاہم نے اگلوں تک وہ رحمت کی ہوا ترسیل کی

واقعہ ایسا نہ تھا جیسے کیا ہم نے بیانروپ سے بہتر کہیں اس روپ کی تفصیل کی

اب یہاں آ کر نہیں معلوم ہوتا رہگزرچھوڑ دی تھی کس جگہ پر کس جگہ تبدیل کی

عذر جو بھی تھا مفر کرنا گوارا ہی نہ تھاحکم جس کا بھی تھا تیرے نام پر تعمیل کی

اس غبار دہر سے اس نے اٹھایا راستہیہ خیال افروز مجھ پر شاعری تفصیل کی

اے جہان مصر یہ نیرنگیوں کا وقت ہےاے زلیخا خوش خبر اے موج آب نیل کی

باز ایسے تو نہیں آ کر اترتا ہاتھ پررت جگے کاٹے کئی تو خواب کی تشکیل کی

— اقتدار جاوید