9 اشعار

یہ صبح کی گھڑی ہے دعا کرنے والا ہوں

Yeh subh ki ghadi hai dua karne wala hoon

یہ صبح کی گھڑی ہے دعا کرنے والا ہوںارسال تیری سمت صبا کرنے والا ہوں

اس کو دکھا رہا ہوں محبت کا راستہہوں نیند میں پر اس کا بھلا کرنے والا ہوں

واجب سے بھی بلند ذرا سی ہے زندگیفرض کفایہ ہے سو ادا کرنے والا ہوں

الفاظ میں بھی ذکر ترا دے رہا ہے لوارسال کوئی خط میں دیا کرنے والا ہوں

دیکھوں گا کیسے کرنی ہے اس سے مفاہمتفی الحال کوئی درد بڑا کرنے والا ہوں

یہ رنگ ہے نیا کوئی ممٹی کے ارد گردپہلے کبوتروں کو رہا کرنے والا ہوں

میں رکھ رہا ہوں دست حنائی پہ چند پھولپھولوں کی اور لعلیں قبا کرنے والا ہوں

دینا ہے ان خیالوں کو لفظوں کا پیرہناپنی طرف سے قید ہوا کرنے والا ہوں

یہ آج کا ہے تجھ سے مرا آخری کلامیعنی ادا نماز عشا کرنے والا ہوں

— اقتدار جاوید