5 اشعار

آگ پانی میں فروزاں دیکھو

Aag paani mein furozaaN dekho

آگ پانی میں فروزاں دیکھو

«آگ پانی میں فروزاں دیکھو» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

آگ پانی میں فروزاں دیکھوتم بھی اس گھر کا چراغاں دیکھو

وحشت خواب گریزاں دیکھولذت دید کا عنواں دیکھو

دیکھ کر ہی تمہیں خوش ہو جاؤںمیری آسودگیٔ جاں دیکھو

اپنے ہی لمس پہ ہے اس کا گماںمیرا عرفاں مرا وجداں دیکھو

میں بلندی نہیں پاتال میں ہوںدیکھو پاؤ تو تہہ جاں دیکھو

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں